پیر 20 مئی 2024

این سی او سی نے صوبوں کو کورو نا کے باعث پابندیوں کے فیصلےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی) نے صوبوں کو کورو نا کے باعث پابندیوں کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق5اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈو ر اور آﺅٹ ڈو ر مکمل پابند ی عائدکردی گئی ہےاور کہا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لئے بااختیا رہے۔

ملک بھر میں تمام اقسام کے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور اجتماعات جن میں سماجی، ثقافتی ،سیاسی اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں سب پر فی الفور پابندی عائد کی گئی ہے۔،این سی او سی کی جانب سے نئی جاری شدہ این بی آئیز کا اطلاق 8فیصد شرح سے زائد والے اضلاع پر ہوگا، اپڈیٹ شدہ سپاٹس صوبوں کو مہیا کئے جائیں گے،تمام صوبوں کو این بی آئیز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments