پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جداہوچکیں،عمران خان کوہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے،شیخ رشید

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جداہوچکیں، انتخابی اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی میں بیٹھ کربات کرناہوگی،اسمبلیوں میں آئیں،عمران خان ان سے نہیں جانےوالا،پی ڈی ایم کابکھرنا اپوزیشن کی نااہلی عیاں کرتاہے،عمران خان کوہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ مہنگائی کوجلدکنٹرول کرلیاجائےگا،ان کاکہناتھا کہ کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے،میں یہیں ہوں،وزیروزیرہوتا ہے،چاہے اس وزارت میں ہویااس وزارت میں۔

 شیخ رشید کاکہناتھاکہ عمران خان سیاست کا کپتان ہے اور اس کے ساتھ کھڑا ہوں،عمران خان جہاں کہیں گے وہیں کھیلوں گا،عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی جاﺅں گا،یہ سارے لوگ عمران خان کیخلاف کھڑے ہوئے ٹائیں ٹائیں فش ہو گئے ،کپتان کے خلاف کھڑی ہونے والی اپوزیشن ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ۔

انہوں نے کہاکہ اصل فیصلہ مولانا کا ہے آگے چلیں آپ عمران خان کو نہیں بھیج سکتے ،یہاں 14،14 ماہ میں حکومتیں ختم ہوئی ہیں ، یہ کہہ رہے تھے الیکشن نہیں لڑیں گے انہوں نے ضمنی الیکشن لڑا،ان کاکہناتھا کہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،لاک ڈاﺅن این سی او سی کا کام ہے ،کسی کی وزارت میں مداخلت نہیں کرتا اورنہ کرنے دیتا ہوں۔

Facebook Comments