پیر 20 مئی 2024

کابینہ میں تبدیلیاں، فواد چوہدری کے بارے میں بھی اہم خبر آگئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 دھرتی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹانے اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات رہنے والے سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کو دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کا امکان ہے ۔ اطلاعات کیلئے الگ اور نشریات کیلئے الگ وزیر مملکت تعینات کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی وزارت برقرار رہے گی تاہم انہیں کسی اور وزارت کا اضافی قلمدان بھی سونپا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments