پیر 20 مئی 2024

کورونا کی تیسری لہر، کیا عوام تعاون کر رہے ہیں؟ اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ تیسری لہر کے دوران عوام تعاون نہیں کر رہے، اگر سیاسی اجتماعات نہیں ہوں گے تو کورونا بھی نہیں پھیلے گا۔

    اسد عمر نے کہا کہ کوروناکی تیسری لہر زیادہ مہلک ہے، یہ برطانیہ میں شروع ہوئی تھی، یہ وائرس اب برطانیہ تک محدودنہیں رہا، بھارت اوربنگلہ دیش میں کورونا کے چھ گناکیسزبڑھےہیں۔ پنجاب،خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور آزادکشمیرمیں زیادہ کیسزہیں، بلوچستان اورسندھ میں کوروناکیسزکی تعدادبڑھنےکاخدشہ ہے۔

 ویکسین کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یورپ اور برطانیہ میں ویکسین کی مینو فیکچرنگ کے اندازے درست ثابت نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ویکسین کا سارا پریشر چین اور روس پر پڑ گیا ہے۔

Facebook Comments