پیر 20 مئی 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس کانفرنس میں شرکت کریں گے

دوشنبے(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کا عنوان امن و ترقی کے لیے اتفاق رائے کو مضبوط بنانا ہے، شاہ محمود قریشی کانفرنس کے شرکاءسے خصوصی خطاب بھی کریں گے،شاہ محمود قریشی تاجک قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے جس میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق کانفرنس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا آگاہ ہے،ہم مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں،خطے میں امن ہو گا تو مضبوط علاقائی روابط کی سوچ آگے بڑھ پائے گی،مذاکرات کے علاوہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے۔افغان مسئلے کے حل میں یقیناً مشکلات ہیں لیکن ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

 انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ روز میری ترک وزیر خارجہ کیساتھ اچھی نشست رہی آج افغان صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات طے ہے۔

Facebook Comments