پیر 20 مئی 2024

پاکستان اب بھارت سے کیا چیز خریدنے پر غور کر رہاہے ؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزارت ٹیکسٹائل نے ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھارت سے روئی درآمد کرنے کی اجازت لینے پر غور شروع کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں وزارت ٹیکسٹائل پابندی کے خاتمے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرے گی ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے بعد باقاعدہ حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ سے رجوع کیاجائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے روئی کی درآمد کیلئے پہلے عائد درآمدی پابندی ختم کرنا ہوگی، روئی درآمد کی اجازت ملنے سے بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات جزوی بحال ہوسکیں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان مئی دو ہزار بیس میں ہندوستان سے ادویات اور خام مال درآمد سے پابندی ختم کرچکا ہے، یہ فیصلہ کرونا وبائی امراض کے دوران ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔

Facebook Comments