پیر 20 مئی 2024

کین سائنو ویکسین کی پہلی کھیپ آج مل جائے گی، اسد عمر

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی پہلی کھیپ آج مل جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کین سائنو وہ ویکسین ہے پاکستان نےجس کے فیز تھری ٹرائل میں حصہ لیا تھا۔جو کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی ویکسین کے لئے پہلی بار کیا گیا۔

ایک اور پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپریل کے وسط میں کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں حاصل کی جاسکیں گی، ویکسین کی پاکستان میں ہی پیکنگ کی جائے گی،خصوصی آلات کی خریداری اور عملے کی تربیت کی جارہی ہے۔

Facebook Comments