پیر 20 مئی 2024

پی ایس 70 ، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

کراچی (دھرتی نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 70 ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب 20 مئی کوہوگا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ کاغذات نامزدگی یکم سے 5 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات کی سکروٹنی 12 اپریل کو ہوگی،امیدواروں کو انتخابی نشان 25 اپریل کو الاٹ ہونگے۔

واضح رہے کہ پی ایس 70 بدین کی نشست بشیراحمدکی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Facebook Comments