پیر 20 مئی 2024

مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمرا ن خا ن کو ذہنی آرام کا مشورہ

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجما ن مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمرا ن خا ن کو ذہنی آرام کا مشورہ دے دیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب وضاحت کریں کہ سوتے ہوئے یا ہوش میں بیا ن جاری کرتے ہیں۔عمران خان نے آج مان لیا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )کی ڈکٹیشن پر کام کررہے ہیں، وہ آج آئی ایم ایف کی شرائط گنوا رہے تھے، پہلے کہا کرتے تھے کہ خودکشی کرلوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاﺅں گا، آ ج مان لیا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک اور معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی ہے،آپ قرضوں پر لیکچر نہ دیں کمیشن رپورٹ سامنے لائیں۔وزیرا عظم کی بات درست ہے کہ سارے کرپٹ ان کے ساتھ ہیں۔

Facebook Comments