پیر 20 مئی 2024

کورونا میں شدت، این سی او سی کا ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا کی تیسری لہر کی شدت کے باعث ملک بھر میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن (ہفتہ، اتوار) کو بند رکھی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ دوسری جانب ریل گاڑیاں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلتی رہیں گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مال بردار، ادویات اور دوسری ایمرجنسی سروسز کی ترسیل کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریل تک ہو گا۔

Facebook Comments