پیر 20 مئی 2024

وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان ، کن منصوبوں کا اعلان کریں گے ؟ جانئے

اسلام آبا د(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان سوموار کو (کل)گلگت کا دورہ کریں گےاورمختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کرنےکے علاوہ کئی نئے پراجیکٹ کا بھی اعلان کریں گے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق وزیر اعظم گلگت بلتستان ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف منصوبوں کا اعلان کریں گے،وزیراعظم گلگت میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کریں گے۔گلگت بلتستان حکومت کےمطابق وزیراعظم ماسٹرپلان کےتحت صوبائی ہیڈ کوارٹر ہستپال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کریں گے جبکہ سکردو کے 250بیڈ ہسپتال کو پانچ سو بیڈ کرنے کا بھی اعلان کرینگے،وزیر اعظم چلاس میں دو سو بیڈ ہسپتال کو 400بیڈ کرنے کا بھی اعلان کرینگے۔ دوسری طرف گلگت بلتستان حکومت نے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے تیاریاں مکمل کر لیں

Facebook Comments