پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت کا 27ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(دھرتی نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت فروغ تعلیم کے لئے منعقد کئے جانے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پنجاب کے 27ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدر کی زیر صدارت فروغ تعلیم کے حوالے سے اجلا س منعقد کیا گیا جس میں پنجاب میں سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 40لاکھ بچوں کو تعلیم تک رسائی کے مواقع فراہم کریں گے،27ہزار سکول اپ گریڈ ہونے سے انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا۔ اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں جنوبی پنجا ب کے دس ہزار سکول شامل ہیں۔

Facebook Comments