پیر 20 مئی 2024

فواد چودھری کوایک بارپھروزارت اطلاعات کی پیشکش

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم نے فواد چودھری کوایک بارپھروزارت اطلاعات کی پیشکش کردی،فواد چودھری نے وزارت اطلاعات کیلئے مشاورت کا وقت مانگ لیا۔

 دھرتی  نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پرردوبدل کاامکان ہے،کارکردگی نہ دکھانے والے وزراکوتبدیل کیاجائےگا،وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کیلئے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی، وزیراعظم چندروزبعدکابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کریں گے۔

ذرائع کاکہناہے کہ فخرامام،شبلی فراز،عمرایوب،غلام سرورخان کی وزارتیں تبدیل کئے جانے کاامکان ہے،وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیرمملکت لگانے کی تجویزبھی زیرغور ہے،شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments