پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم کو زور دار جھٹکا ، اہم ترین پارٹی نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ، یہ پیپلز پارٹی نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلا م آباد (دھرتی نیوز)نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس پر عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن کے اتحاد سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی طرف سے شوکاز نوٹس ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیاہے اور اس کے پیش نظر پی ڈی ایم سے اپنا راستہ الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، عوامی نیشنل پارٹی کچھ دیر میں پشاور میں اہم پریس کانفرنس کرنے جارہی ہے جس میں وہ اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کریں گے۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا کہناتھا کہ اے این پی نے پی ڈی ایم کو چھوڑنے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد کیاہے ۔

 یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے ووٹ لینے پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔شوکاز نوٹس پر پیپلزپارٹی نے بھی سخت جواب دینے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، جواب دینے کی ذمہ داری پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کو دی ہے ۔

Facebook Comments