پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت کا کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دائرہ کار بڑھا نے کا فیصلہ

لاہور (دھرتی نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے میںکورونا ویکسی نیشن سینٹر کا دائرہ کار بڑھا نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق پنجاب میں کوروناویکسی نیشن کیلئے مزیدسینٹرزقائم کئے جائیں گے جبکہ صوبے میں 50سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغا ز بھی کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مفت ویکسین لگانے کے لئے 10لاکھ سے زائد ڈوز خریدیں گے جس کے لئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ کیا ہے۔

Facebook Comments