پیر 20 مئی 2024

حکومت نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والے اراکین کی فہرست تیار کر لی ، اب کیا ہونے جارہاہے ؟ جانئے

لاہور (دھرتی نیوز)  پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے اور ان کی حمایت کرنے والے رہنماﺅں کی فہرست تیار کر لی ہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی کے جہانگیر ترین سے رابطے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب آج اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں وہ پنجاب حکومت کی فہرست وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین سے رابطے رکھنے والے ارکان اسمبلی سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

 دوسری جانب جہانگیر ترین کے ساتھ بینکنگ کورٹ آنے والے پی ٹی آئی کے ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی اس لیے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔

Facebook Comments