پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم کی صورتحال نے انکے سربراہ کو قرنطینہ ہونے پر مجبور کیا، حافظ حسین احمد

اسلام آباد(دھرتی نیوز) جمعیت علماءاسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ان کے سربراہ خو دکو قرنطینہ کرنے پر مجبور ہیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنا لندن پلان کا طے شدہ حصہ ہے،مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے چپ کا روزہ ایسے ہی نہیں رکھا ہوا، مریم نوازکی روانگی کے لئے جدہ ماڈل پھر سے آزمانے کا فیصلہ ہوا ہے، اس بار مضبوط کاروباری شخصیت کے ذریعے معاملات طے کئے جائیں گے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بھی لندن فرار ہونے کے لئے جے یوآئی کے کارکنا ن کو استعمال کیاتھا۔

Facebook Comments