پیر 20 مئی 2024

”سیریز کا شہزادہ فخر زمان رہا اور بابراعظم ۔۔۔“ قومی ٹیم کے سیریز جیتنے پر اسد عمر نے دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دیدی ہے جس پر وفاقی وزیر اسد عمر بھی کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے میدان میں آتے ہوئے بابراعظم کیلئے پیغام بھی جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر اسد عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد، زبردست پرفارمنس رہی اس سیریز میں“۔ اسد عمر کا کہناتھا کہ بابر اعظم تو دن بدن بہتر نہیں عظیم تر ہوتے جا رہے ہیں لیکن سیریز کا شہزادہ فخر زمان رہا۔ وفاقی وزیر نے لکھا کہ ’اللہ اور ملک کا نام روشن کرنے کی ہمت دے‘۔

 یاد رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں پاکستان 28 رنز سے کامیاب رہا، میچ میں 101 رنز کے ساتھ فخر زمان ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بابر اعظم نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Facebook Comments