اتوار 19 مئی 2024

ہماری قوم مسلح افواج پر فخر محسوس کرتی ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی(دھرتی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری قوم مسلح افواج پر فخر محسوس کرتی ہے اور افواج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل افتخار بابر کے مطابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے راولپنڈی میں آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ ری ہیبیلبی ٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہیں ادارے کے کرداراور شراکت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔وزیرخارجہ نے جنگ میں زخمی فوجیوں سے ملاقات اوران کی خیریت دریافت کی۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اے ایف آئی آر ایم جنگ میں زخمی فوجیوں کے لیے بحالی کا ادارہ ہے،جوفوجیوں اور شہریوں کوجدید طبی سہولتیں فراہم کرتا ہے، اے ایف آئی آر ایم حادثات،آفات،تشدد، آئی ای ڈی سے متاثرہ افرادکوخدمات فراہم کرتاہے۔

Facebook Comments