پیر 20 مئی 2024

جہانگیر ترین 10 اپریل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر کیا کرنے جارہے ہیں ؟ تہلکہ خیزدعویٰ ، حکومت کیلئے بڑی پریشانی

لاہور (دھرتی نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دس اپریل کو بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ   جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کے روز اپنی رہائشگا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماو¿ں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 10 اپریل کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماو¿ں کے ساتھ جائیں گے۔جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر منعقد عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماو¿ں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

 یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے مطابق 17 شوگر ملز چینی سکینڈل میں ملوث پائی گئیں۔ چینی مافیا کی وجہ سے غریب پاکستانیوں کو قیمت ادا کرنا پڑی۔ان کا کہناتھا کہ غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عمران خان برداشت نہیں کر سکتے۔ کوئی معصوم ہے یا قصوروار؟ اس کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔

Facebook Comments