پیر 20 مئی 2024

منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لئے لاہورہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفرازڈوگر،جسٹس اسجدجاویدپرمشتمل بنچ 13 اپریل کوسماعت کرے گا، 2 رکنی بنچ نے چیئرمین اورڈی جی نیب سے جواب طلب کررکھاہے۔شہبازشریف کی طرف سے اعظم نذیرتارڑایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔

Facebook Comments