پیر 20 مئی 2024

”اگر جہانگیر ترین کو تشویش ہے تو وہ ۔۔۔“ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے بارے میں کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے معاملے پر کھل کر بول پڑے ہیں اور کہاہے کہ اگر جہانگیر ترین صاف ہیں تو باعزت بری ہوں گے اور اگر صاف نہیں تو جواب دے ٹھہریں گے ۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہاہے کہ جہانگیر ترین کو اگر تشویش ہے تو وہ عمران خان سے ملیں ، عمرا ن خان ان کی بات خندہ پیشانی سے سنیں گے ، جہانگیر ترین نے دو باتیں کلیئر کی ہیں کہ وہ فارورڈ بلاک نہیں بنا رہے ہیں اور پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ اپنے لوگوں کے خلاف کارروائی پر ن لیگ اور پی پی والے تنقید کرتے ہیں ، جہانگیر ترین اگر صاف ہیں تو باعزت بری ہوں گے اور اگر صاف نہیں ہیں تو جواب دے ٹھہریں گے۔

عمران خان کاکسی کیخلاف انتقامی کارروائی کاارادہ نہیں ہے ، 17 شوگر ملز کو نوٹس بھیجے گئے ہیں ، عمران خان اپنے نظریئے پر قائم ہیں ، کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے ، عمران خان کسی کے سامنے بلیک میل نہیں ہو ں گے ۔

Facebook Comments