پیر 20 مئی 2024

عوام کااعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کاہی نکلتا ہے ، مریم اورنگزیب کا فوادچودھری کے ٹوئٹ پر ردعمل

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ عوام کو نوازشریف کی پالیسیوں پر اعتماد ہے ،عوام کااعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کاہی نکلتا ہے ۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے فوادچودھری کے ڈسکہ سے متعلق ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ فوادچودھری صاحب صبح صبح رونا شروع کردیا ہے،فوادچودھری نے صبح صبح ہی ہارتسلیم کرلی۔

ترجمان مسلم لیگ نے کہاکہ عوام کو نوازشریف کی پالیسیوں پر اعتماد ہے ،عوام کااعتماد ہے کہ ڈبے سے ووٹ شیر کاہی نکلتا ہے ،یہ شہبازشریف کی عوامی خدمت ہے ووٹ ن لیگ کا نکلتا ہے ۔

 مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں جہاں شفاف الیکشن ہوگا ووٹ نوازشریف کانکلے گا،نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،موٹروے اورمعاشی ترقی دی،مسائل کی وجہ ووٹ چوری ،آٹا،چینی ،بجلی ،گیس اوردوا چور مافیا ہے ۔

Facebook Comments