اتوار 19 مئی 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر کل جرمنی روانہ ہونگے

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر کل جرمنی روانہ ہوں گے۔

 جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیر خارجہ جرمن ہم منصب کی دعوت پرجرمنی کا3روزہ سرکاری دورہ کریں گے، شاہ محمود قریشی جرمن پارلیمنٹ کے صدر،معروف تاجروں سے ملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ پاک جرمن خارجہ دونوں ملکوں کے تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیں گے ،تجارت ،سرمایہ کاری،صحت، سلامتی، دفاع، تعلیم،سیاحت کے فروغ پرتبادلہ خیال ہوگا،سفیر پاکستان نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

Facebook Comments