پیر 20 مئی 2024

جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہا نی سامنے آگئی

لاہور(دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما اور شوگر سکینڈل میں ملوث اہم شخصیت جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی فیڈر ل انوسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے )میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

  دھرتی نیوز کے مطابق گزشتہ روز جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ، ایف آئی حکا م کی جانب سے جہانگیر ترین سے پوچھا گیا کہ جو فار م خسارے میںتھے وہ آپ نے بیٹے سے کیسے خریدے ہیں، جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری کمپنی 100ارب کی ہے ، دو یاتین ارب کے معاملات میں نہیں دیکھتا میرا اکاوئنٹنٹ دیکھتا ہے۔ اس سے پوچھ کر بتا دوں گا۔

 تفتیشی ٹیم کے ایک افسر نے پوچھا کہ ہم تو موٹر سائیکل کا ایسے سودا نہیں کرتے جس طرح اربوں روپے کا سود ا ہوگیا ہے،آپ نے ایسے کیسے کیا، جہانگیر ترین نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا میں اور بھی بہت سے معاملات دیکھتا ہوںجس میں سیاست وغیرہ بھی ہے،اس طرح کی چھوٹی موٹی چیزوں پر فوکس نہیں ہے۔

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے علی ترین سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے اتنا مہنگا فارم اپنے والد کو کیسے بیچا تو ان کا کہنا تھا کہ جو مجھے بابا نے کہا میں نے وہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق علی ترین کی جانب سے سارا معاملہ والد پر ڈال دیا گیا اور جہانگیر ترین اپنے اکاونٹنٹ پر ڈال دیا۔

Facebook Comments