پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم رہنماؤں میں رابطہ، اہم اعلان جاری کردیا

پشاور(دھرتی نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اورپشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےسربراہ محمودخان اچکزئی نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

  دھرتی نیوز کے مطابق پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےسربراہ محمودخان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمٰان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔محمود خان اچکزئی اور فضل الرحمٰان نے دوران گفتگو ملکی صورتحال اور مستقبل کی اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کی گفتگو کے دوران طے پایا کہ عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔

 اس دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں، ہم فرسودہ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰان اور محمود اچکزئی نے اتفاق کیا کہ عید کے بعد کوئی پارٹی ساتھ چلے یا نہ چلے، ہم حکمت عملی سے نکلیں گے۔

Facebook Comments