پیر 20 مئی 2024

سلیکٹڈ کو جمہوریت کی امیدکہناجمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہے،مریم اورنگزیب کا فوادچودھری کے بیان پر ردعمل

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فوادچودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ کو جمہوریت کی امیدکہنا جمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہے۔

 مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کے اندر نئی صف بندی جاری ہے،بہت جلد پنجاب اوروفاق سے پی ٹی آئی کاصفایاہونے والا ہے ،ملک کا مستقبل مافیااورچوروں سے نجات سے وابستہ ہے،آپ روئیں چیخیں یا پیٹیں ڈسکہ میں ن لیگ جیت چکی ہے ،ڈسکہ میں فتح عوام پر مسلط چور مافیا سے نجات کی نوید ہے ۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ درجن پارٹیاں بدلنے والا نوازشریف کا بیانیہ نہیں سمجھ سکتا ،ڈسکہ نے آٹاچینی بجلی گیس دوائی ووٹ چوروں کو مسترد کیا ،عوام نے 120 روپے کلو چینی کی ڈکیتی کرنے والے مافیا کو مسترد کیا،عوام نے 90 روپے کلو آٹے کی ڈکیت یکرنے والے مافیا کو مسترد کیا،

 ان کاکہناتھا کہ عوام نے معیشت سٹیٹ بینک کو گروی رکھنے والوں کو مسترد کیا،عوام نے معاشی ترقی 5.8 سے مفی 0.4 پرلانے والوں کو مسترد کیا۔

Facebook Comments