پیر 20 مئی 2024

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہونے کافیصلہ

کراچی (دھرتی نیوز)پیپلزپارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں راجہ پرویز اشرف ،شیری رحمان اورقمر زمان کائرہ مستعفی ہوں گے ۔اہم فیصلوں کا اعلان بلاول بھٹو پریس کانفرنس میں کرینگے۔

دھرتی  نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس ہوا، بلاول بھٹو نے ن لیگ کی قیادت کے رویئے پر مایوسی کااظہار کیا،بلاول بھٹو نے کہاکہ جن کی آواز ٹوئٹر پر بھی بندتھی وہ ہمارے ساتھ دینے پر میدان میں آئے۔پنجاب کے رہنماﺅں نے رائے دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب کوٹوئٹر گروپ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا،سی ای سی ارکان نے کہاکہ ڈیل ہونے پر وہ لندن سے لاہور تک خاموش ہو جاتے ہیں ۔

 پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہونے کافیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں راجہ پرویز اشرف ،شیری رحمان اورقمر زمان کائرہ مستعفی ہوں گے ۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس دےکر اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ،پی ڈی ایم کو فعال رکھنا ہے تو پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگی جائے ۔

Facebook Comments