پیر 20 مئی 2024

سنگل ونڈو ایکٹ 2021حکومت کا تاریخی اقدام ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد ( دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اصلاحات کے عمل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، سنگل ونڈو ایکٹ 2021پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی اقدام ہے ، اس ایکٹ سے برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوگا ،تجارتی عمل کو آسان بنانے کیلئے 75محکموں کو منسلک کیا گیا ہے ،پاکستان سنگل ونڈو سے سالانہ 500ملین روپے اور کارگو کلیئرنس میں وقت کی بچت ہوگی۔

 اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک خود مختار اتھارٹی پاکستان سنگل ونڈو کے انتظامات دیکھے گی ، اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تجارت کا مرکز بننے کے امکانات بڑھیں گے ۔

Facebook Comments