پیر 20 مئی 2024

پنجاب حکومت نے قیدیوں اور انکے اہلخانہ کو خوشخبری سنادی

لاہور(دھرتی نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اس سے قبل کورونا کی وجہ سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ جس کے بعد قیدی اپنے عزیرواقارب سے نہیں مل سکتے تھے لیکن اب یہ پابندی اٹھاتے ہوئے محکمہ داخلہ نے آئی جی جیل کے نام مراسلہ لکھا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی ملاقاتوں کی اجازت دی جاتی ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے قیدیوں اور حوالاتیوں کے لواحقین کی ان سے ملاقاتیں کرائیں ۔واضح رہے پابندی دس روز کے لئے لگائی گئی تھی۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے قیدیوں اور محکمہ جیل کے ملازمین کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔اب تک 500 سے زائد قیدیوں اور محکمہ جیل کے ملازمین کو ویکیسن لگائی جاچکی ہے۔پہلے مرحلے میں 50سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

Facebook Comments