پیر 20 مئی 2024

ملک میں کورونا ویکسین کا عمل جاری ہے، شہری جلد از جلد اپنے آپ کو رجسٹر ڈ کراوئیں، اسد عمر

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میںکورونا ویکسین کا عمل جا ری ہے،60 سے70ہزار یومیہ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے، عید کے بعد ویکسین کے عمل میں اضافہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔شہریوں کو چاہئے کہ جتنا جلد ہوسکے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرکا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہے اتنی سپلائی نہیں ہے،یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی، یورپ بھی ویکسین باہرسے لینے کا سوچ رہاہے،پاکستا ن میں 9 لاکھ سے زائد ویکسیندستیا ب ہے۔عید کے بعد ویکسی نیشن کی تعداد ڈیڑھ سے دو لاکھ تک لےجانا چاہتے ہیں،شہری جتناجلد خو د کو رجسٹر کروائیں گے اتنا جلد ا ن کا نمبر آئے گا،ا بھی دس فیصدسے بھی کم لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کردیں گے،پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا، اس وقت6 لاکھ 40لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، کورونا کیسز میں خطر ناک حد تک اضافہ ہور ہا ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر سے غفلت نہ کریں۔

Facebook Comments