پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس کے بعد پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

پشاور(دھرتی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کےضوابط سیاسی اتحادپرلاگونہیں ہوتے،مولانا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کےسیاسی اتحاد کوسیاسی پارٹی نہ بنائیں۔

 پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی منطق ہے پی پی کےاستعفے حلال اورن لیگ کےاستعفے حرام ہیں۔ن لیگ دوسری سیاسی جماعتوں پراپناایجنڈامسلط نہیں کرسکتی۔اکثریتی جماعت کاحق ہےکہ وہ ایوان بالاو زیریں میں اپنااپوزیشن لیڈرلائے۔پی ڈی ایم ایکشن پلان پرعملدرآمد نہ ہونےکاذمے دارکون ہے؟مولانافضل الرحمٰن بتائیں کس کےکہنےپرلانگ مارچ کواستعفوں سےنتھی کیا؟

 انکا کہنا تھا کہ 2002میں پی پی کی اکثریت کےباوجود مولانافضل الرحمٰن اپوزیشن لیڈربنے۔قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہونےپراپوزیشن لیڈر کیلئے ن لیگ کی حمایت کی۔

Facebook Comments