پیر 20 مئی 2024

جہانگیر ترین کے حامی وزرا اور اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز )جہانگیر ترین کے حامی تحریک انصاف کے وزرا اور اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں غیرجانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانےکا مطالبہ کیا گیا ہے

  دھرتی نیوز  کے مطابق جہانگیرترین کے حامی اراکین اسمبلی نےوزیراعظم کےنام خط میں لکھا ہےکہ جہانگیرترین کےنام اور ساکھ کو متاثرکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔مخالفین ایک منصوبےکے تحت جہانگیرترین کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ سمجھتےہیں کہ جہانگیرترین کے مخالفین وزیراعظم کوگمراہ کر رہے ہیں، وہ کسی تحقیقا ت کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم کو لکھے گئے خط پروزرا اور اراکین اسمبلی کے دستخط بھی موجود ہیں۔

Facebook Comments