پیر 20 مئی 2024

فواد صاحب آپ کو سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد (دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری صاحب آپ کو وزارت اطلاعات دوبارہ نہیں ملی بلکہ سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں اور جھوٹ 50لاکھ گھر دینے کے بولے تھے ۔

واضح رہے کہ آج صبح وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ کے ذریعے کہا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعد آج وزیر اعظم سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، وزیر اعظم تعمیراتی پیکیج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔

 فواد چودھری نے مزید کہا تھا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے ، وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتاہے عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہو رہے ہیں ، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

Facebook Comments