ھفتہ 27 اپریل 2024

مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے نفسیاتی معائنے کا مطالبہ کردیا

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کیلئے فٹ نہیں ، پاکستان کی معاشی تباہی اس حکومت کے ہاتھوں ہماری نیشنل سیکیورٹی کیلیےخطرہ بن چکی ہے ، اس شخص کو نہیں معلوم ہے ان کی پالیسیاں معیشت کو تباہ کررہی ہیں ، وقت آ گیا ہے کہ مطالبہ کیاجائے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا نفسیاتی معائنہ کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ بنانے میں ایک ماہ رہ گیا ہے اور حکومت کو وزیرخزانہ ہی نہیں مل رہا جب کہ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے ، 22 کروڑ عوام حکومت کے ہاتھوں پس رہے ہیں ، ملک میں اتنی بدانتظامی اور نااہلی پہلے دیکھنے میں نہیں آئی ، بجٹ بنانے میں ایک ماہ رہ گیا ہے اور پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، 22 کروڑ عوام حکومت کے ہاتھوں پس رہے ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے، ان کے پاس کوئی ٹیم ہے نہ کوئی پروگرام ہے ، جب کہ امن وامان کی صورتحال یہ ہے کہ سوشل میڈیا بند کرنا پڑرہاہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 3 روزسےپوراملک جام تھا ، ہر مرکزی روڈبلاک تھا ، لوگ سڑکوں پر دھکے کھا رہے تھے لیکن وزیر اعظم کو کوئی فکر نہیں تھی ، پچھلے انہی 3 دن میں ریونیو آفیسرز کو رات رات بھر بٹھایا گیا اور شریف فیملی کی اراضی کے انتقال کو منسوخ کیاگیا ، آپ ساٹھ سال پیچھے جا کے لوگوں کی الاٹمنٹس پراعتراض اٹھارہے ہیں ، رات کے ڈرامے کو ناکام کیا گیا ، آپ ریڈ لائن کراس کر رہے ہیں ، ہمارے گھروں تک آئیں گے تو ردعمل صرف سیاسی احتجاج نہیں ہوگا ، چید سیکرٹری ، کمشنر آپ نے یہیں رہنا ہے کل جواب دینا ہوگا۔

Facebook Comments