جمعہ 26 اپریل 2024

پنجاب میں سرکاری اور نجی سکول کب کھولے جائیں گے ؟ ڈاکٹر مراد راس نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(دھرتی نیوز)پنجاب بھر میں رواں ماہ 19 اپریل (پیر سے) سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جاری پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ سکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی جبکہ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ میں سکول کھول دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی سکول کھلیں گے۔مراد راس نے بتایا کہ مذکورہ شہروں میں پیر اور جمعرات کو کلاسیں ہوں گی۔

 

Facebook Comments