منگل 14 مئی 2024

شمالی وزیرستان، پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا

میر علی( دھرتی نیوز) شمالی وزیرستان، پی ٹی آئی کارکنان آپس میں گتھم گتھا، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں ہی لڑ پڑے، ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی، جس کی وجہ سے ایک دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھگڑے سے دو افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق والے ایک شخص کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ، جبکہ دوسرے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں کی جا سکی۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے جھگڑے کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں ضیاءالرحمان، واسد اورحامدعزیز شامل ہیں۔ رائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میر علی منتقل کردیاگیا ہے۔

Facebook Comments