منگل 14 مئی 2024

شرجیل میمن کی روشن سندھ کیس میں ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاگیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر سندھ شرجیل میمن کی روشن سندھ کیس میں ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق آٹھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس اطہر امن اللہ نے جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ سابق وزیر سندھ دو سال سے گرفتار ہیں ،اب بھی نیب تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں ایسے میں انہیں قید کرکے آزادی سلب کر لینا نا انصافی ہو گی ، لیکن اگر وہ تفتیش میں تعاون نہ کریں تو نیب ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کر سکتا ہے۔

 تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کہتا ہے شرجیل میمن اثاثوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کر رہے جبکہ عدالتی استفسار پر علم ہوا کہ نیب نے ایف بی آر سے ریکارڈ تک نہیں لیا ، نیب کے مطابق ایک کمپنی کے ملازم نے ملزم سے چیکس لیکر جعلی اکاو¿نٹس میں جمع کرائے ،نیب نے چیک وصول کرنے والے اس ملازم کو گرفتار ہی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ برس شرجیل میمن کی ضمانت کا مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

Facebook Comments