منگل 14 مئی 2024

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں نے جہانگیر ترین کو استعفوں کی پیشکش کر دی ، عمران خان کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف چینی سکینڈل میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیئے گئے ہیں تاہم تحریک انصاف کے متعدد رہنما ان کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اپنی ہی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ۔

  دھرتی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جہانگیر ترین کے گھر اس وقت تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں کا اجلاس جاری ہے جس میں 30 کے قریب رہنما شریک ہیں ، اجلاس میں حکومت سے ناراض اراکین اسمبلی سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیاہے ، اس بیٹھک میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیا ل کیا جارہاہے ، تحریک انصاف کے اراکین نے اسمبلیوں سے استعفوں کی پیشکش کر دی ہے اور کہا کہ ناانصافیاں جاری رہیں تو استعفوں کے آپشن موجود ہیں لیکن اجلاس میں فوری استعفوں کے آپشن کومسترد کر دیا گیاہے ۔ اراکین اسمبلی نے انصاف کے حصول کیلئے جدو جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے ۔

 یاد رہے کہ کچھ دیر قبل عدالت میں پیشی کے بعد رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 40 اراکین وزیراعظم عمرا ن خان سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ، آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں اور اگر نہ ملا تو فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

Facebook Comments