منگل 14 مئی 2024

کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ، عثمان بزدار

لاہور (دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ، مہنگائی اہم مسئلہ ہے ، گراں فروشوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آٹا ، چینی سمیت دیگر اشیاءکے نرخ اور دستیابی کے جائزہ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں پرائس کنٹرول میکنزم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول میکنزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رمضان بازاروں اور دیگر مارکیٹوں میں تمام اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جائے ، چینی کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں ، حالات کے باعث چینی کی سپلائی میں تعطل آیا تھا مگر اب حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔

Facebook Comments