منگل 14 مئی 2024

راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کرپٹ ظل سبحانی اور جعلساز راجکماری کے چیلوں کا سرکاری افسران کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے،سرکاری افسران سے ذاتی ملازم کا کام لینے والوں کو اداروں اور افسران کا آزادانہ کام کرنا ہضم نہیں ہورہا۔ ن لیگی غنڈے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں حکومت افسران کے تحفظ میں سب سے آگے کھڑی ہے۔

Facebook Comments