منگل 14 مئی 2024

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے گر د گھیرا تنگ ،نئی پابندی عائد

لاہور(دھرتی نیوز)کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر حکومت پاکستان نے نئی پابندی عائد کردی ،وزات داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کوئی بھی علما یا رہنما کسی بھی پبلک مقامات پر تقریر نہیں کر سکیں گے ،حکومت نےکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے تمام رہنمائوں کی تقاریر پر پابندی عائد کر دی ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے علما اب کسی بھی مسجد میں تقریر نہیں کر سکیں ،نوٹی فکیشن میں بتا یا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے تمام واٹس ایپ اور فیس بک اکائونٹ بلاک کر دئیے گئے ہیں ،کالعدم تحریک لبیک کے کسی رہنما پر تقریر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔کالعدم تحریک لبیک کے خلاف مزید شکنجہ سخت کرتے ہوئے کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بھی حرکت میں آ گیا ہے۔کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔

 سائبر کرائم ونگ نے اکاونٹ چلانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔نیشنل کاؤنٹر ٹرارزم اتھارٹی (نیکٹا) اور محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومتی رٹ تباہ کردی ہے۔ جبکہ حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

واضح رہے اس سے قبل حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیگر اگلے مرحلے میں ان کے اثاثے بھی منجمد کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں ،وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا نوٹی فکیشن جا ری کر دیا ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

Facebook Comments