منگل 14 مئی 2024

پیپلز پارٹی کا سندھ سے روانگی کا وقت ہوچکا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (دھرتی نیوز)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل سکھرآکر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ اب پیپلزپارٹی سندھ کے لئے کچھ نہیں کرے گی ان کی روانگی کا وقت ہو چکا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھرپارکر میں عوام کو وزیراعظم کی طرف سے ہیلتھ کارڈ مل چکے ہیں،کراچی میں نالوں کی صفائی شروع ہوچکی ہے، گیس اور بجلی دور درازعلاقوں میں پہنچائی جا رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کے قرضے سندھ کے نوجوانوں کو دیے جا رہے ہیں۔

 حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ احتساب سب کیلئے ہے یہی تبدیلی ہے، جہانگیر ترین آج بھی پی ٹی آئی میں ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا چینی مافیا سندھ میں ہے، سندھ حکومت کے پاس تجربہ کار وز یر خزانہ 13 سال سے بیٹھا ہواہے۔

Facebook Comments