منگل 14 مئی 2024

تحریک لبیک کیخلاف کارروائی ریاست کی رٹ چیلنج کرنے پر کی گئی، وزیر اعظم

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے کہاکہ میں پاکستان اور بیرون ملک شہریوں پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نے تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کی۔ تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کئے اور عوام اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کیا۔ کوئی بھی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

Facebook Comments