منگل 14 مئی 2024

این سی او سی کا 50 سے59 سال کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ این سی او سی نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بارپھر لوگوں کوویکسین کیلئے رجسٹریشن کرانی چاہیے، ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیاہے۔ْ

 

Facebook Comments