منگل 14 مئی 2024

آئی لینڈکے معاملے پرحکومت کی بدنیتی شامل ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (دھرتی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کاکہنا ہے کہ آئی لینڈکے معاملے پرحکومت کی بدنیتی شامل ہے، آئی لینڈسے متعلق آرڈیننس کوقومی اسمبلی،سینیٹ میں لاناچاہیے تھا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھی اسی ملک کاحصہ ہے، کہاگیاہے کہ سندھ حکومت وفاق سے تعاون نہیں کررہی، ہم سندھ کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے مگرصرف اعلانات نہیں ہونے چاہئیں عملدرآمدبھی ہوناچاہیے۔ وزیراعظم احسان نہ جتائیں ،موٹروے کامنصوبہ گزشتہ حکومت کاتھاجبکہنادراآفس اورریلوے پروجیکٹ بھی پرانے ہیں،وفاق والے ہرچیزکومتنازع بنادیتے ہیں پھران کے شیروآکرالزامات لگاناشروع کردیتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ واحدوفاقی حکومت ہے جوملکی اثاثے بیچ رہی ہے، وفاقی حکومت کی بہت سی غلطیاں ہے،اداروں کی بدحالی کاذمہ دارکون ہے؟ مگرمچھ کے آنسوبہانے والے مردم شماری پربات نہیں کرتے، بلاول بھٹو،مرادعلی شاہ نے مردم شماری پرآوازبلندکی، نااہل ٹولے کےساتھ شوکت ترین سے کیاامیدرکھی جائے؟ نااہل حکومت سے جان چھڑاکرہی بہتری آئے گی۔

Facebook Comments