منگل 14 مئی 2024

این اے 249 ضمنی انتخاب ، مریم نوازشریف ایک مرتبہ پھر متحرک ، اب کیا کریں گی ؟ پتا چل گیا

کراچی (دھرتی نیوز)فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد کراچی کی این اے 249 پر ضمنی انتخاب کی تیاریاں تمام سیاسی جماعتوں نے شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے مریم نواز بھی متحرک ہو گئیں ہیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق مریم نوازشریف 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گی جس دوران وہ این اے 249 میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی اور ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلائیں گی ، مریم نواز اپنے دورے کے دوران کراچی کی بزنس کمیونٹی س ے بھی ملاقات کریں گی ، اس کے علاوہ ن لیگی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی ۔

Facebook Comments