منگل 14 مئی 2024

مسلم لیگ ن نے 30برس مال اکٹھا کرنے کی سیاست کی ہے، شہبازگل

اسلام آباد( دھرتی نیوز ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے مریم اورنگزیب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے گزشتہ 30سال میں مال اکٹھاکرنے کی سیاست کی ہے،سرکاری املاک پرحملے اوردھمکیاں( ن ) لیگ کاوتیرہ ہے۔

  دھرتی نیوز کے مطابق شہباز گل کاکہنا تھا کہ کرپشن کاجواب د ینے کے بجائے دھمکیوں سے کام چلنے والانہیں ہے ،نااہل لیگ راناثنااللہ اورگلوبٹوں جیسے غنڈوں کاجتھہ ہے۔ پنجاب پولیس کوجاتی امراپولیس بنانیوالے سرکاری افسران کودھمکارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری سیاست کوپروان چڑھانےوالے سب سے بڑے ملک دشمن ہیں، آقاو¿ں کی جائیدادیں بچانے کیلئے غنڈے درباری دھمکیوں پراترآئے ہیں۔

Facebook Comments