پیر 29 اپریل 2024

اپوزیشن رہنماﺅں کی سرکاری افسران کو دھمکیاں، عثمان بزدار نے سخت اقدمات کا اعلان کردیا

لاہور (دھرتی نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن نمائندوں کی جانب سے سرکاری افسران کو دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے دھمکیا ں دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔

  دھرتی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ سرکاری افسروں کو دھمکیاں دینا غیر قانونی امر ہے، برداشت نہیں کریں گے۔ کوئی افسران کو دھمکی دے گا تو خاموش نہیں بیٹھے رہیں گے۔ دھمکیاں دینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، قانونی کارروائی ہوگی۔ اپوزیشن رہنما کرپشن بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ میں سرکاری افسروں پر برس رہے ہیں۔ سرکاری افسران کے بارے میں اپوزیشن کی بیان بازی انتہائی افسوسناک اور غیر اخلاقی ہے۔ کرپشن چھپانے کیلئے سرکاری افسران پر الزام تراشی قابل مذمت ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی سرکاری افسر کرپٹ ٹولے کے دباو¿ میں نہیں آئے گا۔ دیانتدار اور محنتی سرکاری افسروں کے ساتھ ہیں۔ قواعد و ضوابط کے بارے میں کسی کو شکایت ہے تو قانونی راستہ اختیار کرے۔ بیوروکریسی کو ہراساں کرکے کام نکلوانے کا وقت گزر گیا، اب میرٹ پر کام ہوتے ہیں۔

Facebook Comments