پیر 29 اپریل 2024

وزیرا عظم عمرا ن خان نے 20 اپریل کووفاقی کابینہ کااجلا س طلب کرلیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وزیرا عظم عمرا ن خان نے 20 اپریل کووفاقی کابینہ کااجلا س طلب کرلیا۔ اجلاس میں کا 13نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خا ن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔اجلاس میں معاون خصوصی توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کاپلان پیش کریں گے جبکہ ڈاکٹرعشرت حسین پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پرکابینہ کوبریفنگ دیں گے۔

کرتارپورراہداری منصوبے کے پیپرارولزسے استثنیٰ کی منظوری اوراشیائے خورونوش کی طلب ورسدکے ریکارڈکیلئے ڈیٹابیس کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

 اجلاس میںکابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ نوشہرہ میں ریلوے ا راضی پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرکامعاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Facebook Comments